متفرق

گلگت شہر کی بذریعہ کیمرہ نگرانی پر مامور سٹاف کو پاک فوج تربیت دے گی

گلگت (پ ر) 12 اکتوبر کو فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے محرم الحرام کے دوران امن وامان برقراررکھنے اور سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے چیف منسٹرجناب حفیظ الرحمن اور سول سیکورٹی اداروں کے سربراہان کے ساتھ گلگت میں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور متعلقہ سیکورٹی اور سول اداروں کے کردار کو سراہا۔

اس سے پہلے فورس کمانڈر نے گلگت سیف سٹی کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی اور اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے مانیٹرنگ پر مامور عملے کی فوج کے زیرِ نگرانی ٹرنینگ کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button