متفرق

ذوالفیقار علی بھٹو کی برسی کے موقعے پر گلگت میں تقریب منعقد

گلگت(خبرنگار خصوصی)پیپلزپارٹی نے حق ملکیت کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا بھٹو نے راجوں سے زمینیں چھین کر عوام کی ملکیت میں دی جی بی سے بھٹو کی اصلاحات کو نکالاجائے تو پاکستان مخالف قوتیں مضبوط ہونگی حکمران عوامی مینڈیٹ سے نہیں آئے مسلط کردئے گئے ہیں حق ملکیت کی بات کرتے ہیں تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے بھٹو ازم ایک فکر و فلسفے کا نام ہے بھٹو شہید نے ملک کے تمام مذہبی سیاسی ،جماعتوں کو اکھٹاکرکے متفقہ آئین دیا اسٹیبلشمنٹ نے مضبوط سیاسی قیادت تسلیم نہیں کیا مسلم لیگ ن ضیا کی پیداوار ہے 11سالہ آمریت کی پیداور ہے اگر بھٹو کے فلسفے پر عمل کیا جاتا تو آج ضر ب عضب کی ضرورت نہیں ہوتی بھٹو اور اس کے خاندان کے گلگت بلتستان پراحسانات ہیں فرقہ واریت جی بی کے لئے زہر قاتل ہے موجودہ حکومت کو سی پیک کے نام پر ہمارے وسائل کو پنجاب منتقل کرنے نہیں دیا جائیگا برسی کے نام پر گلگت کے معروف مذہبی قیادت پر کیچڑ اچھالیا گیا وفاقی اور صوبائی حکومت کے عہدیداروں کو اپنی بزنس کی فکر ہے پیپلزپارٹی نے ڈیم کے لئے پیسے دیکر زمینیں حاصل کیں۔

ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید زوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ،سینئر نائب صدر جمیل احمد ، سینئررہنما محمدموسیٰ ، سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش ،زاکر حسین ، ولی ایڈوکیٹ ، رانا نظیم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ بھٹو ایک فکر و فلسفے کا نام ہے جس نے عوام کو شعور دیا ہے ملک کو متفقہ آئین دیا ملک کے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکھٹا کرکے متفقہ آئین دیا گلگت بلتستان سے جاگیردارانہ نظام ختم کرکے عوام کو حق ملکیت دی آج ہم بھی اسی حق ملکیت کی بات کرتے ہیں چند لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے آج جی بی میں پاکستان کے حامی ہے تو بھٹو کی وجہ سے ہے اگر جی بی سے بھٹو کے اصلاحات کو نکالا جائے تو آج ہی پاکستان مخالف تحریک شروع ہوگی وفاقی حکومت جی بی کے عوام کو انسان تسلیم نہیں کرتی نوازشریف صرف جی بی سے لینا جانتا ہے دینا نہیں جانتا ہے ہم ملک کے لئے آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے لیکن حقوق سے دستبردارنہیں ہونگے صوبائی سینئر نائب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ضیاء الحق کے سیاسی جانشین آج اپنے محسن کو بھول گئے ہیں جی بی کے الیکشن میں پیپلزپارٹی ہاری نہیں ہرائی گئی ہے ضیاء کے باقیات نے بھائی کے برسی میں فرقہ واریت کی بیج بودی ہے۔ جی بی میں اس ٹولے کو ہمارے وسائل پنجاب منتقل کرنے کے لئے لایا گیا ہے الیکشن میں جی بی کے حقوق کا اعلانات کرنے والے اس کے لئے اقدامات اٹھائیں سکردوروڈ کا جھوٹا ٹینڈر کیا حکمران صرف فیس بک تک محدود ہے ٹھیکوں کی بندربانٹ ہورہی ہے ٹیسٹ انٹرویو بہانہ ہے بھرتیاں اندرون خانہ ہورہی ہے۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ بھٹو ایک عزم ، فکر جدوجہد اور خوشحالی کا نام ہے بھٹو نے عوام کو سر اٹھاکر جینا کا سلیقہ دیا اقتصادی راہداری میں جی بی کے عوام کو محروم رکھا جی بی کے عوام نے پاکستان خوشحالی کے لئے اپنی مستقبل کو قربان کردیا ن لیگ راہداری کے لئے معاوضہ دیکر زمین حاصل کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عتیق الرحمن ایڈوکیٹ نے کہا جی بی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے سابقہ ضلعی صدر و معاون خصوصی امیدوار جی بی کونسل پیپلزپارٹی محمدموسیٰ نے کہا کہ بھٹو اور اس کے خاندان کا جی بی کے لئے بڑی قربانیاں ہیں فرقہ واریت جی بی کے لئے زہر قاتل ہے حفیظ الرحمن فرقہ واریت کے سہارے اقتدار میں آیا ہے اس موقع پر رانا نظیم ، میرباز کیتھران ،ولی ایڈوکیٹ ، زاکر حسین و دیگر نے بھی خطاب کئے سٹیج سیکریٹری کے فرائض طالبعلم رہنم دلپذیر نے ادا کئے قاری جاوید اقبال نے تلاوت سے پروگرام کا آغاز کیا تقیرب میں سابق وزیر بلدیات و جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ، سابق پارلیمانی سیکریٹری عبدالحمید،دلشاد بانو،کلثوم مہدی ، غفار خان ، حسین علی رانا ،ہنزہ نگر ، دیامر ،سکردواور دیگر علاقوں سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے آخر میں ایک قرارداد پیش کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button