متفرق

نیگذیاکار ریلی کے شرکا کا ہنزہ آمد پر شاندار استقبال

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )نیگذیا کار ریلی ہمسائیہ ملک چین سے ہنزہ پہنچے پر عوام ہنزہ کی طرف سے شاندار استقبال ۔شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف کھڑے ہوکر چین سے آئے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ریلی میں موجود چائینزمہمانوں نے بھی ہاتھ ہلاکر پر جوش انداز میں جواب دیا ۔نیگذیا کار ریلی کو پاکستان باڈر سے شاندار طریقے سے ریسیو کیا ۔مہمانوں کو ریسو کرنے کیلئے گلگت سے سپیشل ڈاکٹر اقبال وزیر تعمیرات ،کمشنر گلگت سبطین احمد ، ڈی آئی جی رینج گوہر نفیس آئے تھے اُنہوں نے باڈر پر شاندار استقبال کرکے اپنے ساتھ ریلی کی شکل میں سوست تشریف لائے ۔سوست میں موجود ضلعی انتظامیہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پولیس کی چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر دیا ۔پی ٹی ڈی سی سوست میں مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔

بعداز ریلی گوجال کی خوبصورت وادی سے گزرنے پر عوام گوجال نے مہمانوں کا استقبال ہاتھ ہلاکر کیا ۔مہمانوں کی مسکراہٹ سے اندازہ ہوتا تھا کہ اس دلکش وادی سے لطف اندوز ہورہے ہیں ریلی گوجال سے ہوتا ہوا عطاآباد جھیل پہنچی ۔جہاں پر ہمسائیہ ملک سے آئے ہوئے مہمانوں نے جھیل کا دلکش نظارہ کیا اور تصویرے بناتے رہیں بعداز کار ریلی سنٹر ہنزہ پہنچ گئی جہاں پر بھی عوام ہنزہ نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا جس کے جواب میں چائینز مہمانوں نے کار سے پاکستانی ہلالی پرچم ہلاکر خوبصورت انداز میں جواب دیا اسی طرح وادی ہنزہ کے خوبصورت ایروں کا نظارہ کرتے ہوئے مہمان گلگت کی طر ف روانہ ہوگئے ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button