متفرق

نابینا افراد کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے سکردو میں واک اور تقریب کا اہتمام

سکردو(نامہ نگار) عالمی یو م سفید چھڑی کے حوالے سے قراقرام ڈس ابلیٹی فورم کے زیر اہتمام واک اور تقریب کا انعقاد ، بصارت سے محروم افراد کے مسائل کو اجاگر کرنے سفید چھڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے عبد اللہ ہسپتال تا کے ڈی ایف آفس واک کا اہتمام کیا گیا واک کے شرکاء میں سول سوسائٹی کے عہدہ دارن ، سماجی خدمت گاروں اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ، واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں سفید چھڑیا ں بھی اُٹھا رکھی تھی ، اور معذور افراد کے حقوق کے حوالے سے نعرے بھی لگا رہے تھے ، واک کے اہتمام پر دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد حسن ، زیشان مہدی ، ذاکر حیات ، عاشق حسین ،محمد علی انجم ، اور دیگر نے کہا کہ بصارت سے محروم ہونا بصیرت سے محروم ہونے سے بہتر ہے معذور افراد کو دیوار سے لگانے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے معذور افراد کی بحالی کے لیے انقلابی اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے ، معذور افراد کے لیے مخص کوٹے پر عمل درآمد کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں ، اس موقعے پر اپنے خطاب میں نامور سماجی کارکن ثریا منی نے کہا کہ حکومت معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے جس کے باعث اکثر معذور افراد بے روزگاری اور غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، معذورافراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے ،

مقررین نے اس موقعے پر کہا کہ بصارت سے محروم افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ لیکن سکردو انتظامیہ کو اس دن کی مناسبت سے کوئی پروگرام تک کرانے کی زحمت نہیں ہوئی ،وقت آچکا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button