جرائمگلگت بلتستان

داریل سے خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار، اسلحہ اور گولیاں برآمد

چلاس(کرائم رپوٹرسے)ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی کی نگرانی میں داریل پولیس کا انتہائی کا میاب چھاپہ ۔تھانہ سٹی گلگت کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج اہم مقدمے میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری بھاری اسلحہ اور ساز وسامان سمیت بھرپور مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا ۔مجرم کے قبضے سے کلاشنکوف سو کارتوس معہ تین اضافی میگزین و بنڈولیہ اور ایک عدد وگ برآمد کرلیا ۔مجرم اشتہاری فرمان اللہ ولد پختون ساکن داریل کی گرفتاری کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔ ڈی آئی جی دیامر ڈویژن کا ایس ایچ او تھانہ داریل یسین ودیگر ٹیم کو شاباش اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ داریل یسین ،حوالدارنورعالم،نور خان و کانسٹیبلان وزیراعظم،شوکت ولی اور شیراعظم پر مشتمل آپریشنل ٹیم نے تھانہ سٹی گلگت کو مطلوب اہم ترین مجرم اشتہاری کو وادی داریل میں ایک کامیاب کاروائی کے بعد گرفتار کرلیا ہے مجرم اشتہاری کے جانب سے بھرپور مزاحمت کی کوشش کی گئی مگر پولیس ٹیم بہادری کے ساتھ انہیں بامسلح دبوچ لیا اس دوران ان کے قبضے سے خطرناک اسلحہ ودیگر سازوسامان بھی برآمد کرلیا مجرم اشتہاری دیگر شرکاء جرم کے ہمراہ 2005کو گلگت کے نواحی نالہ شروٹ میں فریدون نامی چرواہے کو بیدردی سے قتل جبکہ شکور نامی چرواہے کو بذریعہ اسلحہ آتشیں فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے اور ان کے ملکیتی پانچ سو بکریاں چھین کر لے جانے کا مرتکب تھا اس سلسلے میں سٹی تھا نہ گلگت میں مقدمہ علت نمبر 480/2005بجرائم 302/324/395ت پ و اے ٹی اے کا اندراج کرکے مجرم اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا اور صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے سر کی قیمت پانچ لاکھ مقرر کی گئی تھی ۔ڈی آئی جی دیامر ڈویژن عنایت اللہ فاروقی نے ایس ایچ او داریل یسین کو دس ہزار جبکہ دیگر عملے کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button