سیاست

گانچھے میں حکومتی اراکین اختلافات کا شکار، عوام کے مسائل جوں کے توں پڑے ہیں

گانچھے (تجزیاتی رپورٹ: محمد علی عالم ) گلگت بلتستان میں حکومتی جماعت کے گانچھے سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد میں شدید اختلافات منظر عام پر آنے لگے، عوامی نمائندوں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے عوام رل گئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم ن گانچھے آپس میں ختلافات کا شکار ہو گیا ہے گانچھے سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان کونسل اور قانون ساز اسمبلی ممبران کے درمیان آپس کی اختلافات شدت اختیار کر گیا اعلی قیادت سے ملاقات میں بھی عوامی مسائل پر بات کرنے کی بجائے ایک دوسرے کی مخالفت کی شکایت معمول بن گئے ہیں، جس کا نقصان گانچھے کےعوام کو ہو رہا ہے ضلع میں منتخب نمائندے عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے اپنے ہم خیال گروپ کو ساتھ لے کر پاور شو کرنے میں مصروف ہیں یہاں تک کہ ضلع سطح پر بھی سرکاری آفسران کے پاس جا کر ایک دوسرے خود کو وزیر اعلیٰ کا قریبی ظاہر کرنے کا سلسلہ جاری ہے ان کی اختلافات پہلے تو اپنے درمیان تک محدود تھا اس وقت یہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا ہے مختلف تقریبات اور عوامی ملاقات میں بھی دونوں ایک دوسرے کو تنقید کرتے نظر آتے ہیں جس پر عوامی حلقوں نے شدید افسوس کا اظہار کیا جانے لگا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی آپس میں پائے جانے والے اختلافات کا نقصان عوام کو ہو رہا ہے لہذا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس کا فوری نوٹس لے کر ان کی آپس میں موجود اختلافات کو ختم کر کے نمائندوں کو عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ہدایت کی جائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button