سیاست

محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ پر لگائے گئے سیاسی مداخلت کے الزامات جھوٹے ہیں، ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کا بیان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن ہنزہ نے گزشتہ روز میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ میں جس طرح عوامی فلاح بہبود کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے التوا شدہ منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ اجلاس میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے زیر التوا سکیموں کو مکمل کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے ایگزیکٹوانجینئر اور ان کے عملہ جس طرح علاقے میں تعمیرو ترقی کے لئے جس خلوص نیت کے ساتھ کام کر رہے ہیں ان کو نہ صر ف کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ہنزہ خراج تحسین پیش کرتی ہے بلکہ ہنزہ اور نگر کے عوام بھی ان کی کارکردگی پر سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف سرکاری افسر بن کر بلکہ علاقے کے ایک فرد کے حیثیت سے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے میں اپنا کردار اداکر رہا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کے دفاتر پر لگائے گئے سیاسی مداخلت کے جھوٹے الزامات پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس انداز میں ہنزہ نگر میں ترقیاتی سکیموں پر کسی ایک سیاسی پارٹی کے دباو سے کام نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ یہاں پر نہ صرف پاکستان مسلم لیگ بلکہ دیگر سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کنٹریکٹرز بھی ان کی پالسیوں سے خوش ہے کیونکہ اس وقت جس طریقے سے میرٹ کو فالو کرتے ہوئے ٹینڈر کیا جاتا ہے اس سے ہم پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کو بدنام کرنے کی جو شازش ہو رہی ہے انشاللہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن اس زاتی مفاد پرست لوگوں کو ناکام بنائے گی اور علاقے کی تعمیر ترقی میں پنا کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کو جس انداز سے بدنام کرنے می سازش ہے ان کا اس علاقے سے کو ئی ہمدردی نہیں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button