جرائم

ہری پور سے تعلق رکھنے والے چار اشتہاری گاہکوچ سے گرفتار

غذر(نامہ نگار)غذر کے عوامی حلقوں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ گاہکوچ کے ایس ایچ او وزیر لیاقت علی اور انکی ٹیم کی جانب سے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کی جراٗت مندانہ اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہری پور سے تعلق رکھنے والے چار اشتہاری گاہکوچ میں روپوش تھے جنہیں گرفتار کر کے ہری پور پولیس کے حوالہ کیا گیا ہے۔اس اہم کاروائی میں ایس ایس پی غذر سلطان فیصل اور ایس ایچ او کا کلیدی رول رہا ہے۔اس طرح کے اقدامات سے جرائم کی بیخ کنی ہوگی۔عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ جب سے ایس ایچ او وزیر لیاقت علی نے چارج سنبھال لیا ہے تب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بہادر اور فرض شناس آفیسران کی حوصلہ افزائی کی جائے۔تاکہ جرائم کی بیخ کنی اور قانون کی بالادستی قائم رہ سکے۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button