سیاست

تانگیر جگلوٹ میں عظمت حرمین شریفین کانفرنس منعقد

چلاس(مجیب الرحمان)تانگیر جگلوٹ میں عظمت حرمین شریفین کانفرنس ،علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس سے مولانا عبدالرزاق،مولانا عزیز الرحمان،مولانا سرور،مولانا سید جمال و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے تعلیمی اداروں میں متنازعہ مذہبی تقریبات نفرت ،بد امنی اور انتشار کا سبب بن رہے ہیں۔اور ملکی استحکام کے لئے ناگزیر سی پیک منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنا اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنا کھلم کھلا دہشتگردی ہے۔حکومت ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کے بجائے ان کے سامنے گھٹنے ٹیکنا خطے میں امن کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت دینے کے مترادف ہے۔نیکٹا اور ایپکس کمیٹی کے حتمی فیصلوں کے باوجود قانون شکنی کرنا نہ صرف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے میں مذہبی انتشار پھیلانے سمیت امن معاہدوں اور ضابطہ اخلاق سے بھی انحراف ہے۔حکومت مذہبی عبادات کو عبادت گاہوں تک محدود کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن کا خواب پورا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ علمائے دیامر ملکی سالمیت اور استحکام کے لئے کسی بھی قربانی اور جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف موثر قانونی کاروائی عمل میں لا کر سزائیں دی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطیب جامع مسجد گلگت قاضی نثار احمد اور د یگر علماء کی جانب سے جو بھی احکامات ملیں گے ان کے مطابق من و عن عمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ عظمت حرمین شریفین کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ گزشتہ روز خطیب جامع مسجد گلگت قاضی نثار کی قیادت میں اہم اجلاس کے دوران کیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button