تعلیم

ڈگری کالج چلاس کے ہاسٹل کی تعمیر فوری مکمل کی جائے، مظاہر خان رہنما قراقرم یوتھ فاونڈیشن

چلاس(بیورورپورٹ)ڈگری کالج چلاس کے ہاسٹل کی تعمیر کو فوری مکمل کر کے طلباء کے لئے کھول دیا جائے۔دوردراز کے طلباء ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔جس کی وجہ سے انکی تعلیم بھی متاثر ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار قراقرم یوتھ فاؤنڈیشن کے راہنماؤں مظاہر خان اور خان عالم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی تعلیمی پسماندگی کی وجہ طلباء کی تعلیمی میدان میں حائل رکاوٹیں ہیں۔ان رکاوٹوں کو دور کیا جائے تاکہ دیامر کے طلباء تعلیمی میدان میں آگے بڑھ سکیں۔ہاسٹل نہ ہونے سے کئی طلباء تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ہیں۔اور تعلیم کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ فوری طور پر طلباء کے مشکلات کو دور کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button