تعلیم

اساتذہ کی بھرتی میں کوئی بدعنوانی نہیں ہوئی،تقرر نامے جلد جاری کر دیں گے، ثنائی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعلیم و اطلاعات ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ نئے تقرر ہونے والے اساتذہ مایوس نہ ہو ،ہم بہت جلد تقرر نامے جاری کر رہے ہیں۔آپ کے ٹسٹ اور انٹرویوز میں میرٹ کا خیال رکھا ہے ،تقرر نامے میں بھی کوئی بد عنوانی نہیں ہو گی۔ہم ہر حال میں میرٹ بحال رکھیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے مذید کہا کہ بلتستان یونیورسٹی عوام کے لئے وفاقی حکومت کا تحفہ ہے۔جگلوٹ سکردو روڈ اور بلتستان یونیورسٹی پر جلد کام کا آغاز ہو گا،اس حوالے سے NHAکے حکام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیرمین سے تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔صوبائی وزیرنے مذید کہا ہے کہ وہ قوم ہی ترقی کر سکتی ہے جو تعلیمی میدان میں آگے ہو تی ہے۔صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں گلگت بلتستان سے تعلیمی پسماندگی اور غربت ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button