چلاس(نامہ نگار)سوات سے داریل جانے والی مال بردار گاڑی داریل گیال کے قریب حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔جس کے نتیجے میں ڈرائیور امیر محمد ولد فضل نبی ساکن الپوری موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔مقامی افراد اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کی کوشش کی اور ڈرائیور کی لاش کھائی سے نکال کر آبائی گاؤں روانہ کر دیا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔