تعلیم

ہنزہ میں سپارکو کے تعاون سے خلا کا ہفتہ منایا گیا

ہنزہ(رحیم امان)گزشتہ دنوں ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنز ہ میں پاکستان کے خلائی تحقیق کے ادارہ سپارکو (Suparco) کی تعاون سے سالانہ ہفتہ خلاء (Space Week) کے ساتھ تقریر ی ،فن مصوری ،سائنسی اولمپیاڑ اور مختلف کھیلوں کے مقابلو ں کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا تقریب کا باقاعدہ آغاز مہمان خصوصی SP ہنزہ آصف امین اعوان اور نائب ناظم تعلیم محمد فقیر نے کیا تقریب میں ہنزہ کے سرکاری تعلیمی اداروں اور غیر سرکاری تعلیمی ا داروں کے طلباء ،سول سوسائٹی کے افراد اور مقامی افراد کے علاوہ غیر ملکی سیاحوں ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ،ان مقابلوں میں ہنزہ بھر سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں ااور یہ مقابلے ایک ہفتہ تک جاری رہینگے جس کے آخر میں جیتے والے تعلیمی اداروں اور طلباء میں انعامات تقسیم کی جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button