این ٹی ایس ٹیسٹ کا رزلٹ تاخیر کا شکار، امیدوار اساتذہ بے چین

این ٹی ایس ٹیسٹ کا رزلٹ تاخیر کا شکار، امیدوار اساتذہ بے چین

17 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس(نامہ نگار) ٹیچرزاین ٹی ایس ٹیسٹ انٹرویو کا رزلٹ تاخیر کا شکار،ٹیسٹ دینے والے امیدواروں میں شدید بے چینی،فوری طور پرنتائج کے اعلان کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ٹیچرز کی آسامیوں کے لئے این ٹی ایس ٹیسٹ کا رزلٹ تاحال جاری نہیں ہو سکا ہے۔جس کی وجہ سے سینکڑوں امیدواروں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔تاخیر کی وجہ سے شفاف تعیناتی کے اعلانات میں شکوک و شبہات بھی بڑھنے لگے ہیں۔امیدواروں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹیسٹ کے نتائج کے انتظار میں وہ کوئی اور کام بھی نہیں کر سکتے ہیں اور نہ کہیں جا سکتے ہیں۔اور انکا قیمتی وقت ضائع ہوتا جا رہا ہے۔فوری طور پر ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔