تعلیم

محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو محکمہ تعلیم سے الگ کیا جائے، ارشاد کاظمی

گلگت: اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کو محکمہ تعلیم سے الگ کرکے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام لایا جائے، وفاق سمیت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں خصوصی تعلیم کا شعبہ محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ منسلک ہے،گلگت بلتستان میں ملک بھر کے برخلاف انوکھا تجربہ کیوں؟ اسپیشل ایجوکیشن کا شعبہ محکمہ سماجی بہبود کے زیر انتظام لائے جانے کی صورت میں پورے علاقے کے معذور افراد کے تعلیمی سمیت فلاح و بہبود اور بحالی کے امور ایک ہی جگہ سے انجام دئیے جائینگے، اس طرح علاقے کے معذور افراد کو بھی در بدر کی ٹھوکروں سے نجات ملے گی گلگت بلتستان کے اسپیشل یوتھ ایکٹوسٹ بہت جلد چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات کر کے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ منسلک کرنے کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button