عوامی مسائل

چلاس شہر کے باسی گدلا پانی پینے پر مجبور، ٹینکی کی صفائی نہ ہونے پر بیماریاں پھیلنے لگیں

چلاس(مجیب الرحمان)چلاس شہر کو پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینک کی صفائی نہ ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگی۔دریا کا پانی بھی پینے کے پانی میں شامل کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی میں مختلف قسم کے حشرات اور گندگی پائی جارہی ہیں۔جس کی وجہ سے عوام گردوں اورپیٹ سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔واٹر ٹینک میں جراثیم کش دوا بھی نہیں ملائی جا رہی ہے۔گندگی اور کچرے سے آئے روز پانی کی لائینیں بھی بند ہو رہی ہیں۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے پانی کی ٹینکی کی صفائی اور پانی کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button