اہم ترین

علی آباد ہنزہ میں‌”پولیس خدمات مرکز” کا افتتاح، عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سہولیات فراہم کرنے کا عزم

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)ہنزہ علی آباد تھانہ میں ایک تقریب پولیس خدمت مرکز کے افتتاح کے حوالے سے منعقد ہوا۔تقریب کے چیف گیسٹ ڈی آئی جی رینج فرمان علی،ڈپٹی کمشنر ہنزہ عثمان علی،اے آئی جی طفیل احمد کے علاوہ ہنزہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سمیت نمبرداروں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی رینج فرمان علی نے فیتہ کاٹ کر خدمت مرکز ہنزہ کا افتتاح کیا۔ڈی آئی جی رینج فرمان علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد عوام کو تمام متعلقہ سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنا ہے جس میں جنرل پولیس ویریفکیشن،کرایہ داری کا انداج،رپورٹ گمشدگی۔گھریلو ملازمین کی ویریفیکشن،ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء۔ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید،ڈپلیکٹ ڈرائیونگ لائسنس،ڈرائیونگ لائسنس کی ویری فیکیشن،نقل ایف آئی آر وغیرہ شامل ہیں عوام کو بااختیار بنانا اور ان کو گھر کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی بنیادی جزو ہے چنانچہ پولیس خدمت مرکز کے قیام سے مقامی آبادی تمام متعلقہ خدمات باوقار طور پر ایک چھت کے نیچے حاصل کر سکیں۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ہنزہ کے عوام پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ باشعور ہیں یہاں پولیس کی ڈیوٹی بہت آسان ہے یہاں کے لوگ پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں ہنزہ سی پیک کا گیٹ وے ہونے کے ناطے اسی کی اہمیت بہت زیادہ ہے پولیس پہلے فورس ہوتی تھی اب پولیس سروس میں تبدیل ہونے جارہی ہے جن کی خدمات پر ہم مامور ہے اُن کی کے ساتھ فاصلہ نہیں ہونا چاہیے ضلع ہنزہ کو گلگت بلتستان میں ایک مقام حاصل ہے یہ باشعور اور باصلاحیت لوگوں کا ڈسٹرکٹ ہے۔ہمیں مستقبل میں بہت سے چیلنجز کے لئے تیار رہنا ہیں وردی کے علاوہ نہ ہماری کوئی پہچان نہ کوئی شناخت ہے نہ کوئی اس سے بڑھ کر عزت ہوسکتی ہے۔

ہنزہ پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈی آئی رینج فرمان علی نے کہاکہ بلاتفریق اور بلاامتیاز عوام کی خدمت کرے حلف کی پاسداری کرے جس کے لئے ہمیں اس ادارے نے زمہ داری سونپی ہے میں یہاں آیا ہوں تو اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں۔پاکستان میں ٹوریسٹ کے حوالے سے ہنزہ کا اپنا شناخت ہے اس کو ہم سب نے ملکر بہتر بنانا ہے سپیشل پولیس فورس کو بتانا چاہتا ہوں کہ ٹوریسٹ ہمارے مہمان ہیں اُن کے ساتھ بااخلاق نرم گوشہ اختیار کرے۔اس سے علاقے میں بزنس کیساتھ اچھا تاثر لے کے جائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ عوام کا کوئی بھی ایشو ہو ہمارے دروازے سب کے لئے کھلیں ہیں جب چاہیں آسکتے ہیں ہم لوگ آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ہنزہ ظہور احمد نے کہاکہ آج کی تقریب کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنا ہے پولیس کا اولین فریضہ لوگوں کی جان ومال کی تحفظ کرنا ہے اور کسی بھی مشکل سے عوام کو بچانا ہے آج کی خدمت مرکز کا قیام بھی اسی کی ایک کڑی ہے چونکہ گلگت بلتستان خدمت مرکز کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں گلگت بلتستان پولیس کے آفیسران خاصکر تنویر الحسن اے آئی جی ڈیولپمنٹ کی انتھک محنت شامل ہے پولیس خدمت مرکز کے قیام کا مقصد پولیس سے متعلقہ سہولیات ایک چھت تلے بغیر کسی مشکل یا سفارش کے مہیا کرنا ہے اسی محکمے سے عوام کو پولیس پر مزید اعتماد بڑھے گا۔سانحہ دونگداس اور سانحہ ششپر گلیئشر کے دوران پولیس نے عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔حسن آباد سانحہ ششپر گلیئشیر میں پولیس کے ساتھ اسماعیلی بوائز سکاوٹس نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جو لائق تحسین ہے۔پولیس خدمت مرکز کے افتتاحی تقریب میں ضلع ہنزہ میں ششپر گلیئشیر اور دونگداس میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پولیس جوانوں میں سرٹفیکٹس تقسیم کئے گئے۔اور پروگرام کے آخر میں ایس پی ہنزہ نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button