بی این ایف کے مقامی رہنما حفس علی خان نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بالاورستان نیشنل فرنٹ (حمید )گروپ کے مقامی رہنما حفس علی خان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستفعی ہونے کا اعلان کرتے ہوکہا ہے کہ میں ایک محب الوطن پاکستانی ہوں ۔قوم پرستی کی آڑ میں ملک دشمن عناصرکے ہاتھوں کھیلنے والا عبدالحمید خان کے ساتھ اب کوئی تعلق نہیں ہے ۔پاکستان ،اسلام اور افوج پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے قوم پرست نہیں بلکہ زرپرست ہیں۔ ہم آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کی بنیادی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔ ہندوستان سے پیسے لیکر اسلحہ بارود اورپاکستان کے خلاف نعرہ لگانے والوں پر ہم لعنت بجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کی ہے ۔جس طرح پاکستان کے دیگرصوبوں سے تعلق رکھنے والے قوم پرست کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا قطعی اندازہ نہیں تھا کہ حمید پیسے کے لیے اسلام دشمن عناصر سے ہاتھ ملاسکتاہے اور پاکستان کے خلاف نعرہ بلندکرسکتاہے ۔پاکستان ہمیشہ سے زندہ باد تھا ہے اور رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments