تعلیم

بینائی سے محروم افراد کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس میں تقریب کا انعقاد

گلگت (خبرنگارخصوصی) سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم ، میر محفل ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ناصر حسین تھے جبکہ دیگر میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب ماجد، ایس ایچ او کے آئی یو تھانہ ، سمیت طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم نے کہا کہ بینائی سے محروم لو گ ہیرے کی طرح ہوتے ہیں انہیں تراشنے کی ضرورت ہوتی ہے جس میں اولین زمہ داری والدین کی ہوتی ہے تاکہ بینائی سے محروم افراد معاشرے میں عزت کے ساتھ زندگی گزارسکیں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس معذور افراد کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کررہی ہے اس وقت دنیا بھر میں بڑی تعداد میں معذور افراد اہم اور کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں گلگت بلتستان میں معذور افراد کے کوٹے کو مزید پروموٹ کرنے کی ضرورت ہے ۔سفید چھڑی کا عالمی دن ہمیں بینائی سے محروم افراد کی یاد دلاتا ہے یہ لوگ ہماری محبتوں کے مستحق ہیں پاکستان کرکٹ کی نابینا ٹیم بھی اپنی فیلڈ میں ناقابل شکست ہے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس گلگت کے کھیل کے گراؤنڈ کی ہمواری اور پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے احکامات جاری کردئے ہیں جلد ہی مسائل حل ہوجائیں گے

12

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن ناصر حسین نے سفید چھڑی کے عالمی دن کو منانے کے مقاصد اور نابینا افراد کی ضروریات پر خصوصی روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت نابینا افراد کو مستقبل میں کلیدی عہدوں پر دیکھنا چاہتی ہے نابینا افراد ہمارا مستقبل اور قومی اثاثہ ہیں نیب گلگت بلتستان نے اس سے قبل بھی سپیشل ایجوکیشن کمپیلکس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھا ہے اور اب بھی جاری ہے جس پر نیب کے شکرگزار ہیں

تقریب سے فیکلٹی ممبر ثریا نے خطاب کرتے ہوئے سفید چھڑی کے عالمی دن کو منانے کے مقصد اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ طالبعلم مدثر نے نعت پڑھ کر سب کو محصور کردیا قبل ازیں سفید چھڑی کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈائریکٹر نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن نے کی ریلی میں بچوں نے نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پرجوش انداز میں حصہ لیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button