متفرق

پروفیسر عثمان ایک بہترین معلم، ماہر تعلیم و لسانیات اور تاریخ دان تھے، فیض اللہ فراق ترجمان گلگت بلتستان حکومت

گلگت(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے پروفیسر عثمان علی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی موت ایک عہد کی موت ہے ،مرحوم ایک بہترین ماہر تعلیم محقق ماہر لسانیات و تاریخ دان تھے مرحوم نے اپنے دور زندگی میں گلگت بلتستان کے گمنام گوشوں کو دریافت کیا اور خطے کی بکھری تاریخ کو سمیٹنے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے مرحوم بہت ساری کتابوں کے مصنف تھے اور آج اپنا تاریخی ادبی و لسانی اور علمی ورثہ قوم کے حوالہ کر کے چلے گئے۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے اس عہد ساز عظیم علمی قومی ہیرو کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور مرحوم کے ایصال وثواب اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا گو بھی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button