چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھور پولیس کی کامیاب کارروائی قتل میں ملوث ملزم کو دھر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھور فقیر محمد کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے مقدمہ نمبر 12/2003 بجرائم 302 /324 میں مطلوب اشتہاری ملزم کھتر ولد سید گل کو تھور مکھیلی سے گرفتار کرلیا۔ جبکہ ڈوڈوشال اور گونر فارم سے پولیس کاروائی کے دوران ملزمان سلیم اللہ اور اسرافیل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈی ائی جی دیامر ڈویژن شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایت پر دیامر پولیس کومبنگ آپریشن کے زریعے ملزموں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے لگا رہی ہےاور اب تک متعدد ملزمان کو دھر لیا گیا ہے۔