قراقرم یونیورسٹی میں سی پیک ریسرچ لیب کا افتتاح

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے KIUسی پیک ریسرچ لیب کا افتتا ح کرلیا۔

KIUسی پیک ریسرچ لیب کی افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی کے سینئرز منیجمنٹ و فیکلٹی اسٹاف موجود تھے۔یہ لیب KIUسی پیک سنٹر کاذیلی ادارہ ہے جس میں سی پیک سے متعلق مختلف موضوعات پر تحقیق کیاجائے گا۔

سی پیک ریسرچ لیب کی افتتاحی تقریب میں KIUکے ڈائریکٹر سی پیک سنٹرڈاکٹر سرانجام بیگ نے سی پیک سنٹر کے مستقبل کی پالیسیوں سمیت سی پیک سے متعلق تحقیق کے حوالے سے وائس چانسلر کو تفصیلی بریفنگ دی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوائس چانسلر نے KIUسی پیک ریسرچ لیب کو سی پیک منصوبے کی ترقی کے لیے پیش خیمہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سنٹر میں ہونے والی تحقیق گلگت بلتستان حکومت اور مستقبل کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments