متفرق

پیپلز پارٹی یکم نومبر سے گلگت بلتستان میں حق ملکیت اور حق حاکمیت تحریک کا آغاز کرے گی، سعدیہ دانش

گلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی یکم نومبر سے گلگت بلتستان میں حق ملکیت اور حق حاکمیت تحریک کا آغا ز کریگی اورگلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے دفاع کا آغاز دنیور میں ایک بڑے جلسہ عام سے کیا جائے گا۔جمعہ کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کی سیاست کیا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ۔تحریک حق ملکیت و حاکمیت کا آغاز قراقرم ہائی وے سے کیا جائے گا کیوں کہ اس روڈ کے ذریعے سی پیک بنایا جارہاہے اور اس اہم منصوبے میں گلگت بلتستان بڑا سٹیک ہولڈر ہونے کے باجود اس خطے کے لوگوں کو ثمرات سے محروم رکھا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام حقوق سے کسی بھی قیمت پر دستبردار نہیں ہوگی کیوں کہPPPہی عوام کی اصل معنوں میں ترجمانی کرنے والی جماعت ہے اور عوام کی ہر حق کا دفاع کریگی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت میں عوام کے حقوق غصب ہورہے ہیں اور عوام کا معاشی استحصال ہورہاہے ،کرپشن اور بد عنوانی کی انتہاء کی ہے میرٹ کا قتل عام ہورہاہے ،لوگوں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہاہے اور اس حکومتی بدعنوانی اور کرپشن پر پاکستان پیپلزپارٹی دنیور کی تاریخ ساز عوامی حق ملکیت وحق حکمرانی جلسہ میں ان کے خلاف وائٹ پیپر جاری کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button