متفرق

چترال شہر اور مضافات میں بارش،چھتیس گھنٹوں سے نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع، لوکل پاؤر ہاؤسز سے بجلی فراہمی کا مطالبہ

چترال(بشیر حسین آزاد)بدھ کے روز سے چترال شہر اور مضافات میں بارش اور برفباری ہوئی۔ تقریباًپندر دن کے وقفے کے بعد بالائی چترال کے علاقے مستوج ، کھوت ،تریچ،گرم چشمہ اور کالاش ویلز میں چار سے چھ انچ برف پڑی ہے ۔ جبکہ لواری ٹاپ جوپانج دن پہلے کھول دیا گیا تھا ۔برفباری کی وجہ سے پھر بند ہو گیا ہے ۔ لورای ٹنل کے دونوں طرف برف پڑی ہے ۔ اور ٹاپ پرنئی برف پڑنے سے نیشنل گرڈ کی بجلی منقطع ہو گئی ہے ۔ اور چترال شہر اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ۔ چترال شہر میں نیشنل گرڈ کی بجلی بدھ کے روز دوپہر ایک بجے سے منقطع ہوگئی جو کہ32گھنٹوں سے بحال نہیں کرائی جاسکی۔ماضی میں نیشنل گرڈ سے بجلی منقطع ہونے کی صورت میں چترال ٹاون کو لوکل پاؤر ہاؤس سے تین تین گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی تھی لیکن 34گھنٹوں کے گزرنے کے باوجود ٹاون کو بجلی فراہم نہیں کی گئی .ٹاون کے صارفین بجلی نے ڈی سی چترال سے ماضی کی طرح لوکل بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button