ہنزہ (اکرام نجمی) ضلعی انتظامیہ اور ہنزہ کے سول سوسائٹی آرگنائزیشنز کے اشتراک سے سنٹرل ہنزہ میں صفائی مہم اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر ہنزہ اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کے علاوہ قراقرم ایریا ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ،سی ایم ایس علی آباد ،ٹی ایم ایس علی آباد ،بازار ایسوسی ایشن،بزنس ایسوسی ایشن ،مختلف سرکاری و نجی کالج اورسکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ اسماعیلی اسکاوٹس کے ممبران نے شرکت کی ۔
کریم آباد میں ریلی مین بازار سے ہوتے ہوئے زیروپوائنٹ پر اختتام پزیر ہوا اور علی آباد میں ریلی علی آباد مین بازار سے ہوتے ہوئے پٹرول پمپ پر اختتام پزیر ہوا ریلی کے اختتام پر سکول کے طلبا و طالبات کو عطا آباد جھیل تک پکنک کیلئے لے جایا گیا ۔
علی آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ کے سماجی و سیاسی شخصیت انجینئر امان اللہ نے کہا کہ ایک ماڈل ڈسٹرکٹ کاخواب پورا کرنے کیلئے ہم نے علاقے سے ہر قسم کے آلودگی کو ختم کرنا ہوگا اور ہمارے اندر یہ شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہوگی کہ ہم ایک اچھے صاف ستھرے ماحول کو قائم رکھ کر ہی حقیقی ترقی کرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکی بھرپور مدد کرنا ہے ہمارے اوپر انفرادی طور پر بھی یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ضلعی انتظامیہ کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ ریٹائرڈ کیپٹن سمیع اللہ فاروق نے کریم آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس ریلی میں شرکت کرکے آپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہنزہ کے عوام صفائی پسند ہے صفائی ہمارے مذہب کا بھی حصہ ہے اور حدیث مبارک میں صفائی نصب ایمان قرار دیا گیا ہے آج کے ریلی کا مقصد اس شعور کو فروغ دینا ہے کہ ہم اپنے گھر سے لیکر سکول تک اور محلے سے لیکر شہر تک کو صاف رکھنا ہے انھوں نے مزید کہا کہ آج کے اس ریلی کو کامیاب بنانے میں جن اداروں نے ساتھ دیا ہے میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
ریلی میں شریک طلبا ء و طالبات اور شہریوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ ایک بہترین قدم ہے اور اسطرح کی کوششوں سے معاشرے میں صفائی کے حوالے شعور پیدا ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع ہنزہ میں ایک فعال میونسپلٹی کی ضرورت ہے کیونکہ مرکزی ہنزہ کے تجارتی مراکز کریم آباد ،علی آباد، گلمت اور سوست آلودگی کے مسائل سے دوچار ہو رہے ہیں ۔