متفرق

ایک سال کے اندر ہنزہ میں مثالی ضلعی ہیڈکوارٹر قائم کریں گے، گورنر میر غضنفر علی خان

ہنزہ (اکرام نجمی) ضلع ہنزہ کے ہیڈ کوارٹر کا اعلان اگلے تین کے اندر اعلان کرینگے کیونکہ وزیر اعظم ہیڈ کوارٹر کے قیام کیلئے جلد از جلد فنڈ دینا چاہتے ہیں۔ ہم کسی ویران جگہے میں ہیڈکواٹر بنانا نہیں چاہتے اور انشااللہ ایک سال کے اندر ایک مثالی ہیڈ کوارٹر بن کر آپکے سامنے ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے عالمی ہفتہ خلا کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہنزہ کریم آباد میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ کریم آباد میں 100بیڈ کا ہسپتال اور ہنزہ میں انٹر نیشنل اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

گورنر نے سی پیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 26تاریخ کو سی پیک کا پہلا کارواں شروع ہورہا ہے جس میں پانچ ہزار کنٹینر آرہے ہیں، اور یہ کہ علاقے سے روزانہ 500کنٹینرز گزریں گے ۔

انھوں نے ترقیاتی کاموں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خصوصی طور پر ہنزہ کیلئے 72کروڈ کا اے ڈی پی دیا ہے جبکہ چیف آٖ ف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کیڈٹ کالج دیا ہے ہم ہنزہ کو ایک ماڈل ڈسٹرکٹ بنانا چاہتے ہیں 27میگاواٹ بجلی کے پروجیکٹ کا فائنل ہوگیا ہے اور میری خواہش کہ کہ وزیر اعظم کے ہاتھوں اس کا افتتاح ہو اس پروجیکٹ سے علاقے میں بجلی کے بحران کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button