تعلیم

اُسوہ پبلک سکول گنش تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے، ارمان شاہ رکن گلگت بلتستان کونسل

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ میں اُسوہ ایجوکیشن سسٹم نے تعلیمی شعبے میں انقلاب برپا کیا ہے ۔ارمان شاہ مجھے نہایت خوشی ہوئی کہ اُسوہ پبلک سکول گنش نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے اُسوہ سکول نے علم کی شمع روشن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار جی بی کونسل کے رکن ارمان شاہ نے اُسوہ سکول کے پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی درسگاہ سے ڈاکٹرز ،انجےئنرز ،کیڈیٹ آفیسرز پیدا کیا ہے جو اس وقت خداداد مملکت پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو لائق تحسین ہے بیشتر اسٹوڈنٹس کا تعلیمی سفر جاری ہیں انشاء اللہ وہ بھی پاکستان کے مختلف اداروں میں خدمات سر انجام دینگے ۔اسٹوڈنٹس کو معاشرے کا اہم فرد بنانے میں ٹیچرز کا اہم کردار ہے اس سکول سے جیتنے بھی اسٹوڈنٹس فارغ ہوکر اہم منصب پر فائز ہیں ان میں ٹیچرز کا اہم کردار ہیں میں ان ٹیچرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی ایسے ہی محنت اور لگن سے ان سپوت کو بھی ایسا مقام فراہم کرینگے جس سے معاشرہ فخر کریں ۔ٹیچرز کے ساتھ ،کمیونٹی ،ایس ایم سی بھی مبارک کے مستحق ہے آپ لوگوں کی محنت سے یہ ایک کامیاب ادارہ بنا ہے ارمان شاہ نے مزید کہاکہ میں اپنے کیمونٹی کے ساتھ ملکر اس ادارے کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں رہینگے ۔ کیونکہ میں بھی اسی قبیلے سے تعلق رکھتا ہوں مجھے خوشی ہوگی کہ اپنے نونہالوں کی خدمت کرسکوں ۔جس طریقے سے مجھے خوش آمدید کیا گیا جس کیلئے میں انتہائی مشکور و ممنون ہوں اُسوہ سکول کے جتنے بھی مسائل ہے ہم سب ملکر حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے تعلیمی لحاظ سے ہنزہ پورے دنیا میں مشہور ہے ۔قبیلہ گنش کی گلگت بلتستان میں الگ پہچان ہے گنش شہیدوں کی سر زمین ہے آزادی گلگت بلتستان میں قبیلہ گنش کا اہم کردار ہے آزادی گلگت بلتستان کا پہلا شہید امیر حیات کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے ۔دور جدید میں کوالٹی ایجوکیشن نہایت اہمیت کاحامل ہے اُسوہ سکول کوالٹی ایجوکیشن کو عام کرنے کے لئے کوشاں ہے گنش کے فرزند ہونے کے ناطے اس ادارے کو کامیاب بنانا اپنا فرض سمجھتا ہوں

arman-shah-23

جی بی رکن ارمان شاہ نے کمپیوٹر لیب کی منظوری دی کہ سکول کیلئے وین کا بندوبست کیا جائے گا ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ارمان شاہ نے کہا کہ یہاں سے سی پیک نے گزرنا ہے جس سے ملک بھر میں بالخصوص ہنزہ میں معاشی انقلاب آئے گا پاکستان اور چین دوستی کا بنیاد ہنزہ ہے ہنزہ میں زیادہ تر کے کے ایچ کا علاقہ قبیلہ گنش کے ایریا سے گزر تا ہے اس سے زیادہ فائدہ آپ لوگوں کو ملے گا ۔سی پیک کا یہ سلسلہ 2030تک جاری رہیگا ہم ہر فورم پر کوشش کرینگے کہ زیادہ فائدہ ہنزہ کو ملے کیونکہ ہنزہ سی پیک کا گیٹ وے ہے ۔ہنزہ پرامن خطہ ہونے کی بنا پر دنیا میں مشہور ہے جتنے بھی سیاح ہنزہ آتے ہے اچھا تاثر لیکر جاتے ہیں یہی ہماری پہچان ہے ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے SMCکے چےئرمین صادق علی نے کہاکہ اُسوہ سکول کا آغاز 1995میں ہواتھا جس کا آغاز صرف تین کمروں پر مشتمل درسگاہ سے ہوا تھا جس کی بنیاد شیخ محسن نجفی کی سرپرستی میں جابربن الحیان ٹرسٹ نے رکھی تھی جابر بن الحیان ٹرسٹ نے کمیونٹی کیساتھ ملکر تعلیمی سفر کا آغاز کیا سکول کی ضروریات کمیونٹی سے شئیر کرتے رہے اب اللہ کا فضل ہے کہ یہ پودا تناور درخت بن چکا ہے انشاء اللہ اگلے سال جولائی سے باقاعدہ کالج کے کلاسز کا اجراء ہوگا یہ سب آپ لوگوں کی مرہون منت ہے مجھے اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ لوگوں کا تعاون ساتھ رہیگا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button