اہم تریننوجوان

نوجوانوں کو ذرعی ترقیاتی بنک کے تعاون سے لائیو سٹاک اور ڈیری فارمنگ کے شعبےمیں قرضے فراہم کئے جائیں گے

اسلام آباد (پ ر )گلگت بلتستان سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت گلگت بلتستان اور زرعی ترقیاتی بنک کے مابین ایک مفاہتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان کے بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔ قرضے کی رقم لائیو سٹاک کے شعبے میں استعمال کرنا لازمی قرار دی گئی ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبے میں سرمایہ کاری کر کے معاشی استحکام حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت لائیو سٹاک کے شعبے میں فارمنگ کرنے والوں کے لئے زرعی ترقیاتی بنک بلاسود قرضے فراہم کرے گا اور سود کی ادائیگی حکومت گلگت بلتستان کرے گی۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور زرعی ترقیاتی بنک کے صد، ذمہ دار حکام اور سکیر ٹری لائیو سٹاک گلگت بلتستان میر وقار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

حکومت گلگت بلتستان اور زرعی ترقیاتی بنک کے اشتراک سے اس منصوبے کے تحت گلگت بلتستان میں لائیو سٹاک کے شعبے میں فارمنگ کرنے والوں کو ایک ارب کے قرضے جاری ہوں گے۔ جس میں ڈیری فارمنگ کے لئے 500فارم،یاک کے 60فارم بھیڑوں کے لئے 50فارم،بکریوں کے 100فارم،شتر مرغ کے 20جبکہ 50پولٹری فارم کے لئے قرضے جاری کئے جائیں گے۔ اس منصوبے سے جہاں گلگت بلتستان سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا وہاں لائیو سٹاک کے شعبے میں ترقی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقعہ پر کہا کہ حکومت نے بے روزگار نوجوان جو معاشی طور پر استحکام کے خواہشمند ہیں ان کے لئے اس منصوبے کا آغاز کر دیا ہے اس منصوبے سے نوجوان استفادہ کریں اور نہ صرف اس سے ان کے لئے ایک اچھا معاشی موقع فراہم ہوگا بلکہ علاقے میں لائیو سٹاک کے شعبے میں بھی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button