کالمز
داسو ڈیم کی تعمیر اور ماحول کی حفاظت



اینڈ کنسٹرکشن کمپنی(CCECC)اس بات کی پابند ہے کہ وہ ملبے کو ڈمپنگ ایریا میں گرائے گی اور نقصان ہونے والے املاک کا ازالہ کریگی جس کی معاوضے کے حصول کی وہ حقدار ہے ، اس ضمن میں عوامی شکایات کے پیش نظر انہیں خطوط بھی لکھے مگر وہ اس پر عمل درآمد نہیں کررہے ۔ ماحولیاتی آلودگی کا یہ سلسلہ انتہائی تشویشناک ہے جس پر واپڈا حکام کو آگاہ کرچکے ہیں ‘‘
ڈاکٹر محمد اصغر جوایوب تدریسی ہسپتال ایبٹ آباد میں پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ہیں انہوں نے بتایا کہ ’’Dustیعنی گرد وغبار کی وجہ سے انسانوں میں کینسر کی موذی بیماری بھی پھلی سکتی ہے خاص کر سکن کینسر اسی کا شاخسانہ ہے ۔ عام طورپر چھوٹی عمر کے بچے اور بوڑھوں میں یہ بیماری زور پکڑتی ہے کیونکہ اُن کے سانس لینے کا عمل طاقت ور نہیں ہوتا۔ اُن کے مطابق دمہ اور سانس کی بیماریاں بڑھنے کا سبب گردو غبار ہے اور آلودہ ماحول ہے ۔ ڈاکٹر محمد اصغر نے بتایا کہ گردو غبار کی وجہ سے انسانوں میں نزلہ زکا، دمہ اور Pneumoconiosisجیسی موذی امراض لاحق ہوسکتی ہیں اور یہ گردو غبار ہوا میں موجود پانی میں شامل ہوکر تیزاب کی شکل اختیار کرتا ہے جس سے عمارات اور فصلوں کوبھی نقصان پہنچتاہے ۔‘‘