متفرق

ہنزہ میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح ہو گیا

ہنزہ (اجلا ل حسین) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قائد مسلم لیگ ن کی خواہش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل ہو سکے اس لئے گلگت بلتستان کے ہر اضلاع میں عوام کو سہولت دینے کی خاطر پاسپورٹ افس کھولا جا رہا ہیں۔ ہم میاں صاحب کا شکر گزار ہیں جنہوں نے ہنزہ اور نگر کو ضلع کا درجہ دیا۔ جس کی وجہ سے مختلف سرکاری اداروں کے دفاتر کا قیام ہو رہا ہے، اور بیروزگاری میں بھی کمی آرہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے ہنزہ میں ریجنل پاسپورٹ افس کے دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے عوام کے لئے بڑی ہمدردی رکھتے ہے ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں خوشحالی اور ترقی ہو سکے بلخصوص ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے عطاآباد جھیل پر 27میگاوٹ بجلی منصوبے پر کام اخری مراحل میں ہے جس کی میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان منظوری دے چکے ہیں۔ انشاللہ اس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائئیگا جبکہ دوسری جانب سی پیک جو پاکستان اور چین کے مابین دنیا میں سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ہے اور دنیا کے مختلف ممالک اس کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم ہے انشاللہ اس کی پہلی کڑی 26اکتوبر سے باقاعدہ شروع ہو رہی ہے اور پہلی مرحلے میں تقریباً5سو سے زائد کنٹنرز خنجراب ہنزہ کے راستے گزر ملک میں داخل ہونگے۔

 اس موقع پر رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر علی خان نے کہا وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے تحفے میں ملنے والے ضلع کو ہم ماڈل ضلع بنا دیں گے۔ اس سلسلے میں پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا ثبوت بہت جلد کریم آباد میں بننے والا 100بیڈ کا ہسپتال، کیڈٹ کالج، سپورٹس سٹیڈیم اور ماڈل میوزیک سکول کا قیام عمل میں لاناہے۔

رانی عتیقہ غضنفر نے مزید کہا کہ انشاللہ بہت جلد ہنزہ کے ہیڈ کواٹر کا تعین کیا جا رہا ہیں عوام کو اس سے فائد ہ ہوگا اور جہاں بھی اس کے لئے زمین استعمال کی جائے گی وہاں مالکان کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ عوام کے حقوق کا دفاع کرنا گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور اب منتخب نمائندہ میر سلیم خان کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں امید ہے کہ عوام اس میں بھر پور تعاون کرینگے۔

اس موقع پرپاسپورٹ گلگت کے انچارج حاجی حسین نے ریجنل پاسپورٹ افس کے بارے میں گورنر گلگت بلتستان، رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ، تقریب میں شریک سرکاری و غیر سرکاری افسران کے علاوہ علاقے کے عوام بریفنگ دی۔

جبکہ تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن جان عالم نے گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلی گلگت بلتستان و صوبائی انتظامیہ کا ہنزہ میں ریجنل پاسپورٹ دفتر کے قیام پرعوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button