متفرق

جشنِ ولادت مولا علی کی مناسبت سے گلگت میں شاندار تقاریب کا اہتمام

گلگت (پ۔ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام مختلف یونٹس میں جشن ولادت مولاء علی ؑ کو شاندار انداز میں منایا گیا۔یوم علی ؑ کے موقعے پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چار ہزار سے زاید طلبہ و طالبات میں میٹھیاں تقسیم ،یونیورسٹی میں ہر طرف اتحاد بین المسلمین کی فضاء ،نوجوان نسل نے مولاء علی ؑ کے ولادت کی مبارک باد ۔علی ؑ علم کے در وازہ ہیں اس کو پہچانے بغیر علم کو سمجھنا ممکن نہیں۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی شعبہ اطلاعات سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جشن علی کے موقعے پر نگر کالونی ،برمس ،حیدر پورہ ،نگر خاص ،ہوپر ،غلمت ،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سمیت تمام یونٹس میں جشن ولادت حضرت علی ؑ کو شیان شان انداز میں منایا گیا ۔مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے سیرت علی ؑ پر روشنی ڈالی اور مولاء کی شان میں منقبت خواہوں نے عقیدت کے پھول نچاور کیے ۔قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آئی ۔ایس ۔او کے ائی یو یونٹ کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے تمام طلبہ و طالبات میں میٹھائیاں تقسیم کیا گیا ۔یونیورسٹی میں موجود تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں نے اس اقدام کو سراہا اوریونیورسٹی میں ہر طرف علی ؑ کے سیرت پاک کے زکر ہوتا رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button