متفرق

کوئٹہ میں پولیس کیڈٹس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت قومی سانحہ ہے، سعدیہ دانش

گلگت(خبرنگارخصوصی)کوئٹہ میں پولیس جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے ،ملک دشمن درندوں نے کوئٹہ کو ایک بار پھر لہولہان کردیا ہے ۔منگل کے روز پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترجمان سعدیہ دانش نے سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور غم اور اس دھوکہ کی کھڑی میں شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔پورا ملک پولیس اہلکاروں کی شہادت پر سوگوار ہے،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج پولیس کے جوانوں اور سول سوسائٹی نے اپنی جانیں قربان کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کو چاہئے کہ اس سانحہ پر پوائنٹ سکورنگ کی سیاست اور سیاسی بیانات دینے کے بجائے شہدا ء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہوجائے اور ان کو اس غم کی کھڑی میں شریک ہوجائیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرسختی سے عمل درآمد کرواکے ان دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کر ے اور ان کو کیفر کاردار تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے اس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کی ہے جس میں شہید بی بی نے ان کے خلاف اپنی جان قربان کرکے رہتی دنیا تک مثال قائم کی ہے ۔

دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سینئر رہنماء زبیدہ زینت نے کہا ہے کہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ قومی سانحہ ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ دہشتگرد ایسی بزدلانہ کروائی کر کے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔منگل کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس رنج و غم کے موقعے پرپورے گلگت بلتستان کے عوام اور پیپلز پارٹی لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کو چاہئے کہ غم کے اس کھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑا ہوجائے نہ کہ سیاسی بیانات اور سیاست کرکے لواحقین کے زخموں پر مزید نمک پاشی کرے ۔انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرکے سرے عام لٹکا یا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button