متفرق

ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد نے یونیسکو کی دعوت پر اسلام آباد میں دو روزہ مذاکرے میں شرکت کی

اسلام آباد (پ ر) وزارت اطلاعات و نشریات اور UNESCOکے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک روزہ مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع عامل صحافیوں کی حفاظت اور سلامتی اور اطلاعات کے حصول کے دوران پیش آنے والے خطرات اور ان کا تدارک تھا۔ اس مذاکرے میں گلگت بلتستان سے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فاروق احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر جوہر نے UNESCOکی خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن گلگت بلتستان نے صوبے میں صحافت اور اس سے متعلقہ امور کے بارے میں اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ قومی ادارے اور صوبائی اداروں کے تعاون سے گلگت بلتستان میں کام کرنے والے صحافیوں کی تربیت اور محفوظ رپورٹنگ کے طریقہ کار کے حوالے سے آنے والے دنوں میں تربیت کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button