عوامی مسائل

سید اسلم شاہ زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع دیامر کے چیرمین منتخب، تقسیم میں انصاف سے کام لینے کا عزم

چلاس(بیورورپورٹ)نومنتخب چیرمین زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ نے کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مجھے جیسے بندہ ناچیز پراعتماد کرکے ایک بہت بڑی زمہ داری سونپ دی ہے ،میں وزیر اعلی کے اعتماد پر پورا اُترنے کی بھرپور کوشیش کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں زکواۃکی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر ہوگی ،غریب اور مستحق لوگوں کو زکواۃ کی رقم ان کے گھر کی دہلیز پر پہنچا دیا جائیگا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے محکمہ زکواۃ ضلع دیامر کے چیرمین منتخب کرانے میں وزیر زراعت حاجی جانباز خان کا بہت بڑا کردار ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ زکواۃ کی رقم امیر اور بااثر لوگوں کیلئے نہیں ہے ،زکواۃ کی رقم پر صرف غریبوں کا حق ہے اور میں اللہ کو حاضر و ناظر رکھ کر زکواۃ کی تقسیم میں انصاف سے کام لوں گا ۔

%da%86%da%86%da%86%da%86

انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں غریبوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ،ضلع بھرمیں 70 فیصدسے زائدافراد زکواۃ کے مستحق ہیں ،مستحقین مسکین ،غربا اور بیواؤں کے مال میں کرپشن اب برداشت نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خالص میرٹ اور کرپشن سے پاک گلگت بلتستان کے منشور پر عمل پیرا ہوکر ضلع دیامر میں انصاف کے بنیادوں پر زکواۃ کے نظام کو حلاں گا ،زکواۃ کی تقسیم میںآج کے بعد کسی بھی غریب کو شکایت نہیں ملی گی ۔

دوسری طرف، گلگت بلتستان کے 6اضلاع کے زکواۃ وعشر کمیٹی کے سربراہوں کی تقرری کا اعلان کر دیا گیاہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے ڈسٹرکٹ زکواۃ کمیٹی کے نئے چیرمینوں کا نوٹفیکیشن باقاعدہ جاری کر دیا ہے ۔نئے تعینات ہونے والے زکواۃ کمیٹی کے چیرمینوں میں ضلع دیامر سے سید اسلم شاہ ،ضلع سکردو سے مفتی خالد محمود،گلگت سے اقبال ڈار،گانچھے سے محمد یاسین، غذر سے راجہ عادل غیاث اور استور سے شمس الدین شامل ہیں ۔نئے تعینات ہونے والے چیرمینوں کی مدت۳ سال کیلئے ہوگی،

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button