متفرق

صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال کی والدہ انتقال کر گئی

گلگت( فرمان کریم) صوبائی وزیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال کی والدہ ماجدہ قضاءالہیٰ سے انتقال کر گئی۔ ہفتے کے روز صوبائی وزیر تعمیرات کی والدہ اچانک انتقال کر گئی ۔ مرحومہ کی عمر80سال تھی۔ مرحومہ کی نماز جنازہ دینور میں ادا کر دی گئی جس میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ، آئی جی پی ظفر اقبال اعوان ، سابق ممبر قانون ساز اسمبلی دیدار علی اور دیگر معززین اور اعلیٰ سرکاری آفسیران نے شرکت کی۔ مرحومہ کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اُس کے آبادی قبرستان دینور میں سپرد خاک کیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور دیگر وزرا نے صوبائی وزیر تعمیرات کے گھر جاکر اُن سے تعزیت کی۔ اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

 سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے صو بائی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل کی وا لدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مر حومہ کے درجات بلند کر ے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے ۔

ڈا ئر یکٹر محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان فاروق احمد نے صو بائی وزیر تعمیرات ڈا کٹر محمد اقبا ل کی وا لدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوے افسوس کا اظہار کیا ہے، اور مرحومہ کی بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button