متفرق

سی پیک روٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ریسکیو اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جائے گی

گلگت (پ ر ) سیکریٹری داخلہ احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے جن اضلاع میں ریسکیو 1122 کی سروس نہیں ہے بہت جلد وہاں پر مرحلہ وار ریسکیو سروس فراہم کردی جائیگی۔سیکریٹری داخلہ نے CPEC روٹ پر تعینات پولیسں اہلکاروں کو فرسٹ ایڈ اور ریسکیو کی بنیادی ضروری تربیت کابھی حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بنیادی تربیت سے ناگہانی حادثات کی صورت میں بروقت طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حولے سے دی گئی بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ احسان بٹھہ نے ریسکیو کی پراگرس رپورٹ ماہانہ بنیادوں پر رکھنے کو کہا تاکہ ریسکیو 1122 گلگت بلتستان کے استعداد رکار کو مزید فعال کیا جاسکے۔سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں جوکہ ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت لے چکے ہیں کے ذریعے اسکول،کالج اور یونیورسٹی کے طلباء اور عام پبلک کو بھی فرسٹ ایڈ اور ضروری تربیت دی جائے گی۔اس بابت ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ایک تفصیلی ٹریننگ پروگرام مرتب کریگا۔ اس موقع پر مزید کہا گیاکہ بذریعہ ریسکیو سول ڈیفنس کے اہلکاروں ڈسٹرکٹ استور میں کردی گئی ہے اب ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بھی ان کے ریفریشر کورسز کا انعقاد ریسکیو اور سول ڈیفنس کے کوارڈینیشن سے کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button