تعلیم

سکردو، آفاق نامی تعلیمی ادارے کے زیر اہتمام بین سکول مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد

سکردو: معروف تعلیمی ادارہ آفاق کے زیر اہتمام بین سکول مصوری اور مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے گرلز ڈگری کالج سکردومیں ایک پروقار تقریب ہوئی ، تقریب کے مہان خصوصی کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب تھے جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر اقبال شہزاد تقریب نے صدارت کے فرائض انجام دے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب ، اقبال شہزاد ، نامور شاعر زیشان مہدی ،آفاق کے ریجنل منیجر رضاالحق ، عاشق حسین اور دیگر نے کہا کہ آفا ق بلتستان ریجن میں طلباء کی فطری صلاحتیں ابھرانے اور انہیں ہم نصابی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے آفاق کی معیاری کتابیں طلباء کی فطری صلاحتیوں کاا جاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اندر جذبہ حب وطنی بھی پیدا کرتی ہیں ہم نصابی سرگرمیاں نصاب کی جان ہیں ہم نصابی سرگرمیوں کے بغیر نصاب کا تصور پورا نہیں ہوتا ، بلتستان کے طلباء کے صلاحیت کے اعتبار سے کسی سے پیچھے نہیں ، فن خطاطی اور مضمون نویسی میں شامل ہونے والے طلباء نے ثابت کر دیا کہ اگر مواقع میسر آئیں تو یہاں کے طلباء اپنی صلاحتیوں کو لوہا منوا سکتے ہیں ، اس موقعے پر مختلف سکولوں کے بہترین طلباء کو خصوصی ایواڈ بھی دیے گئے

afaq-1

مضمون نویسی کے مقابلے میں بلتستان ہائیر سیکنڈری پبلک سکول کی طلباء تطہیر فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ برائٹ کئیرئیر پبلک سکول کی طالبہ سہرش نے دوسری جبکہ المرتضی پبلک سکول کے طالب علم اشرف حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، فن مصوری کے مقابلے میں شفقت پبلک سکول کی طالبہ جویرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شاہنگ سٹار سکول کے طالب علم اکبر نے دوسری جبکہ اشرف پبلک سکول کی سیدہ عروج نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، مقاملے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو آفاق کی جانب سے ایواڈ اور نقد انعامات دیے گئے ، آفاق کی طرف سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری شلیڈ بھی دئے گئے ، آفاق کے ریجنل منیجر رضا الحق نے کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کو یاد گاری شلیڈ پیش کی جبکہ نمایاں کار کردگی پر فکر سوشل فورم کے چیئرمن زیشان مہدی ، صدر پریس کلب محمد حسین آذاد ،نامور سماجی کارکن سلیم رضا ، شریف اخون زادہ ، ڈاکٹر محسن رضا اور محمد علی انجم کو بھی خصوصی ایواڈ دیا گیا ، جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر اقبال شہزاد کو بھی خصوصی ایواڈ دیا گیا ،مقابلے میں پورے بلتستان سے لگ بھگ 45سکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی ، پروگرام کی نظامت کے فرائض نامور صدا کار محمد علی انجم نے انجام دیے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button