متفرق

گلگت بلتستان کو سی پیک میں بطور پارٹنر شامل کیا جائے، نواز ناجی

غذر ( نعیم انور ) بی این ایف کے زیر اہتمام گاہکوچ ڈی سی چوک میں یکم نومبر کے حوالے سے بڑا عوامی جلسہ منعقد ہوا جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اپنے خطاب میں بی این ایف کے قائد و رکن قانون ساز اسمبلی نواز ناجی نے کہا کہ ہم سی پیک پراجیکٹ کے ہرگز مخالفت نہیں البتہ علاقہ ایک منتازعہ خطہ ہے لہٰذا پراجیکٹ میں جی بی کو پارٹنر کے طور پر شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی آئنی حیثیت کو ئی تبدیل نہیں کرسکتا تمام وفاقی جماعتوں کا پانچویں صوبے کا مطالبے کی کوئی حیثیت نہیں ہے یہ جماعتیں مکمل طور پر ناکا م ہوگئی ہیں خطے کے آئنی مسئلے کا حل صرف بی این ایف کے منشور میں ہی شامل ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جب تک کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہوتا جی بی کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔ وہاں جھنڈا، ترانہ اور پہچان دیا گیا ہے جبکہ ہمارے خطے میں سٹیٹ سبجیکٹ رول بھی ختم کرکے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے پندر ہ سال قبل جب حقوق کی بات کی تو مجھے را کا ایجنٹ کہا گیا آج اپنے کردار اورعمل سے واضع کردیا کہ میں کسی کا ایجنٹ نہیں صرف اپنی قوم کا ہی ایجنٹ ہوں۔

نواز ناجی نے مزید کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو بطور پارٹنر شامل کرکے انڈیا کو بھی خاموش کرایا جاسکتا ہے ہمارے علاقے میں تعمیروترقی ہورہی ہے تو اس سے انڈیا سمیت کسی ملک کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے انہوں نے غذر کے ساتھ ہونے والے مظالم پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انقریب غذر میں دواضافی اضلاع اور 8سب ڈویثرنز کے قیام کے لیے تحریک چلائی جائے گی ہمارا مطالبہ ہے کہ انگریزوں کے دور میں دیے گئے چاروں اضلاع ہنسارا،غذر،ورشگوم اور پونیال کو بحال کرکے الگ ڈویثرن بنایا جائے۔ حکومت اس ضلع کو بڑا ضلع قرار دیتی ہے جہاں کلاشنکوف اور بارود کا ڈھیر زیادہ ہو ۔اگر حکمرانوں نے پرامن احتجاج کو نظرانداز کیا تو پھر دوسرا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل خود کو منشیات سے دور رکھے اور تفرقہ بازی سے بازرہے گلگت بلتستان میں امن قائم ہورہا ہے جن طاقتوں کو فرقوں کے نام پرلڑانے میں مفاد مل رہا تھا آج وہی طاقتیں امن قائم کررہی ہیں اور یہی ان طاقتوں کی مجبوری ہے۔ انہوں نے پاک فوج سے اپیل کرتے ہوئے شہداء کی سرزمین غذر میں ایک کیڈٹ کالج بنانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

تقریب سے بی این ایف کے رہنماؤں ہاشم خان ، قاری عبدالخالق، نزیر احمد اور یاورعلی بالاور نے بھی دھواں دار خطابات کیے اور تقریب میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر انھیں داد دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button