کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن گلگت کی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع گلگت کے نو منتخب صدر اور جنرل سکرٹیری نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ جمعرات کے روز ایک تقریب میں صوبائی صدر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن فردوس احمد نے نو منتخب صدر عبدل جلال اور جنرل سکرٹیری میر باز کھتیران سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں صوبائی صدر فردوس احمد،صوبائی جنرل سکرٹیری مرتضیٰ علی سمیت ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد میں شریک تھی اس موقع پر کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹیری کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے گئے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments