Sep 19, 2019 پامیر ٹائمز خبریں, معیشت Comments Off on گلگت : ای ٹی آئی کی معاونت سے دنیور میں ملک پرا سیسنگ سنٹر کا افتتاح
گلگت ( پ ر) ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ ایفاد ڈونل براؤن کی قیادت میں چار رکنی ایفاد ٹیم نے 17 ستمبر 2019 کو گلگت ریجن میں اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشئٹیو گلگت بلتستان (ای ٹی آئی- جی بی) کے تحت مکمل اور جاری منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔
ٹیم کے دیگر ممبران میں نائجیل بریٹ ڈائریکٹر ایشیا اینڈ پیسیفِک ڈویژن، بوئرارڈ ہیو برٹ کنٹری پروگرام ڈائریکٹر ایفاد پاکستان اور فدا محمد کنٹری پروگرام منیجر ایفاد پاکستان شامل تھے۔
ایفاد کی ٹیم نے ای ٹی آئی جی بی کی مالی و تیکنکی معاونت سے دنیور گلگت میں مکمل ہونے والی پرا سیسنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس سہولت سے مستفید ہونے والی خواتین ذمینداروں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
کریم الدین منیجنگ ڈائریکٹر اے کے ایم ڈی نے مہمانوں کوحال ہی میں جدید مشینری کے ساتھ قائم کردہ پروسیسنگ سنٹر کا تفصیلی دورہ کروایا۔ ایسوسی ایٹ وائس پریزیڈنٹ ایفاد نے گلگت بلتستان میں قائم ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد منصوبے کے بروقت اور کامیاب تکمیل پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی اس سے ذمینداروں کو دودھ سے پیدا کی جانے والی مصنوعات پراسس اور فروخت کرنے کا موقع ملے گا۔
ایفاد ٹیم نے ای ٹی آئی جی بی کے مالی و تیکنیکی تعاون سے اوشکھنداس گلگت میں عمودی کاشتکاری (ورٹیکل فارمنگ) کے تحت اگائی جانے والی کھیرے کے ٹنلز کا دورہ بھی کیا۔ معزز مہانوں نے گلگت بلتستان میں پہلی بار متعارف کرائے جانے والی اس نئے طریقہ کاشت میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے اس کامیاب طریقہ کاشت کے بارے میں ذمینداروں کی رائے معلوم کی ۔ خواتین ذمینداروں نے ورٹیکل فارمنگ کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کاشتکاری کے اپنانے سے ان کے سالانہ آمدن میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ یہ طریقہ کاشت انتہائی آسان، منافع بخش اور دیرپا ہے جسے گلگت بلستان کے باقی اضلاع میں متعارف کروانا وقت کی ضرورت ہے۔
بعد میں ایفاد ٹیم نے اوشکھنداس گلگت میں ہی واقع نارتھ پول فروٹ ٹریڈرز (این پی ایف ٹی) کے کارخانے اور وہاں تیار کی جانے والی خوبانی کے مصنوعات(پروڈکٹس) دیکھے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں اعلیٰ اور معیاری مصنوعات کی تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ای ٹی آئی جی بی گلگت بلتستان کے ذمینداروں کی مالی و تیکنیکی تعاون جاری رکھے گا تاکہ یہاں کا کسان اور محنت کش طبقہ خوشحال اور خود کفیل ہو۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 Comments Off on امجد حسین ایڈوکیٹ کا اعترافِ سچ
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Mar 12, 2021 Comments Off on جیل کی گاڑی سے فرار ہونے والے مجرموںکی تلاش جاری
Mar 01, 2021 Comments Off on چترال سے تعلق رکھنے والی ماہر تعلیم گلسمبر بیگم کی رحلت
Oct 22, 2020 Comments Off on مبینہ خودکشی کے پراسرار واقعے میںماںاور بیٹی جان بحق
Oct 11, 2020 Comments Off on پھسو گوجال سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی حمایت شاہ ٹریفک حادثے میںجان بحق