عوامی مسائل

شیخو پاور ہاوس کی تعمیر کے دوران قابل کاشت اراضی کو تباہ کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص کی دہائی

چلاس(بیورورپورٹ)شیخو پاور ہاوس تانگیر کے واٹر چینل کے تعمیراتی کام میں متعلقہ حکام نے غیر ضروری کٹائی اور بلاسٹنگ کرکے ہزاروں ٹن پتھر الیاس نامی شخص کی قابل کاشت اراضی اور درختوں پر گرادیا ،جس کی وجہ سے کئی کنال اراضی مکمل طور پر کاشت کے قابل ہی نہیں رہی ہے ،اپنے اوپر ہونے والے ظلم اور انصاف کے حصول کیلئے تانگیر شیخو گاوں کے الیاس نامی متاثرہ شخص میڈیا کے پاس پہنچ گیا ،اور کہا کہ شیخو پاور ہاوس کے واٹر چینل کی تعمیر کے نام پر میرے اراضی اور درختوں کو تباہ کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے مجھے لاکھوں کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے ۔ حکومت نے واٹر چینل کی تعمیر سے پہلے دو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا ،جس پر اب تک عمل نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن میرے اوپر ہونے والی زیادتی کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button