اہم ترین

گلگت بلتستان کے‌آئینی و انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کےلئے وزیر اعلی کی صدارت میں‌کمیٹی قائم

گلگت( پ ر) صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کے آئینی، انتظامی اور گورننس سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لینے اور اس حوالے سے تمام منتخب جماعتوں سے جامع مشاورت کیلئے وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربراہی میں تمام جماعتوں کے معزز منتخب ممبران پر مشتمل گلگت بلتستان اسمبلی کی سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیٹی ممبران میں اپوزیشن لیڈر امجد حسین(پی پی پی)، غلام محمد(ن لیگ)، محمد کاظم(ایم ڈبلیو ایم)، حاجی رحمت خالق( جے یو آئی)، کرنل(ر) عبید اللہ بیگ (پی ٹی آئی) اور راجہ اعظم خان(پی ٹی آئی) شامل ہیں۔

کمیٹی کی تشکیل کا مقصد گلگت بلتستان کے آئینی، انتظامی اور گورننس سے متعلق اصلاحات پر تمام منتخب جماعتوں سے باضابطہ مشاورت کرنا ہے تاکہ ان اہم معاملات پر پیش رفت کیلئے ایک متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button