متفرق

بابوسر ٹاپ پر سیاحوں کی گاڑی برفباری کی وجہ سے پھنس گئی، دیامر انتظامیہ کی کاوشوں سے بحفاظت ناران روانہ

چلاس(مجیب الرحمان)بابوسر ٹاپ پر برفباری میں ناران سے گلگت آنے والی گاڑی پھنس گئی جنہیں رات گیارہ بجے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بحفاظت ریسکیو کر کے ناران کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

گاڑیوں کو ناران پولیس کی جانب سے پابندی کے باوجود چھوڑ دی گئی تھی۔ گاڑی پھنسنے کی اطلاع بابوسر ٹاپ سے گزر کر آنے والی دوسری لینڈ کروزر گاڑی میں سوار افراد نے بابوسر میں موجود پولیس کو اطلاع دی۔جس پر ڈی سی دیامر ،اے سی چلاس،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ریسکیو 1122اور پولیس نفری کے ساتھ ریسکیو کے لئے بابوسر ٹاپ روانہ ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ دیامر پولیس نے کئی روز قبل گاڑیوں کو بابوسر روڈ پر سفر کرنے سے روکا ہوا ہے۔آج ڈی آئی جی کے پی کے کو بھی روک کر نہیں چھوڑا گیا جنہوں نے بعد ازاں شاہراہ قراقرم سے ہی سفر کیا۔ناران پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے انسانی جانوں کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کا تعلق پنجاب سے ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button