گلگت بلتستان

گلگت، نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی مکینوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا

4

گلگت( سٹاف رپورٹر) ناقص صفائی نکاسی آب کا نظام نہ ہونے کے خلاف محلہ مہربان پورہ کے مکینوں نے خزانہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔بدھ کے روز مکینوں نے پتھر ڈال کر خزانہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔روڈ بلاک ہونے کے باعث گورنر ہاوس، چیف سیکرٹیری ہاوس ، سیکرٹیریٹ جانے والے ٹریفک معطل رہی۔ احتجاج کرنے والے مہربان پورہ کے مکین کرامت نے کہا کہ نکاسی آن کا نظام نہ ہونے سے اُن کے گھر میں آلودہ پانی جمع رہتا ہے ۔ کئی دفعہ محکمہ تعمیرات کو آگاہ کرنے کے باوجود ہمارے مسائل پر توجہ نہیں دی جارہی ہے۔محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ اس کا ذمہ دار گلگت بلتستان ڈولپیمنٹ اتھارٹی کو ٹھہراتے ہیں۔ گھروں میں دراڈیں پڑ چکی ہے جو کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ مکین گھروں میں بیٹھنے سے ڈررہے ہیں۔پورے محلے میں بدبو پھیل رہی ہے۔ پانی جمع ہونے سے خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور گلگت بلتستان ڈولپیمنٹ اتھارٹی کی عدم توجہی سے مجبورا احتجاج کرنا پڑا ہے۔ اگر متعلقہ محکمے نے ہمارے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں لی تو مذید احتجاج کرنے پر مجبورا ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button