گلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی نے سات اضلاع کے عہدیداروں کا اعلان کردیا

گلگت( فرمان کریم) پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلعی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی امجد حسین ایڈووکیٹ نے مرکزی سیکرٹیریٹ میں عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا ۔

بلتستان ڈوثیرن میں محمد ابراہیم کو صدر ، الطاف استوری جنرل سیکرٹیری، مشاق حسین اور بشارت ظہیر کو سینئر وائس پریذنٹ، وزیر حسن سابق ممبر جی بی ایل اے ، رضا حیدری، عبدا للہ حیدری، غلام عباس شگری کو وائس پریذنٹ، بشیر احمدڈپٹی جنرل سیکرٹیری، نجف علی انفارمنش سیکرٹیری اور حاجی حسن شگری فنانس سیکرٹیری اور دیامر ڈوثیرن سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی محمد نصیر خان کو صدر، ولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹیری، تیفور شاہ سینئر وائس پر یذنٹ، وزیر عبادت محمد طارق محمد موسیٰ، عبدالحمید کو وائس پریذنٹ، شاہ جہاں ڈپٹی جنرل سیکرٹیری ، کاشف بونجوی انفارمنشن سیکرٹیری اور رحمت ظہیور فنانس سیکرٹیری تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس طرح ضلع سکردو سے شیخ نثار عباس سرباز کو صدر، وزیر وقار جنرل سیکرٹیری، غلام شہزاد آغا اور وزیر اقبال کو سینئر وائس پریذنٹ، اقبال دلبر ،راجہ یاسر ، اقبال ستی اور آپو علی کو وائس پریذنٹ، محمد تلو ڈپٹی جنرل سکرٹیری اور محمد علی انجم انفارمنشن سکرٹیری مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ضلع کھرمنگ سے عباس پاروی صدر، راجہ جاوید علی جنرل سیکرٹیری نیاز علی صام ایڈووکیٹ اور غلام محمد پاروی سینئر وائس پریذنٹ مقررکر دیا گیا ہے۔

ضلع شگر سے کاچو حید علی خان ، محمد عسکری جنرل سیکرٹیری، سید حید ر شاہ اور خادم حسین سینئر وائس پریذنٹ، محمد عیسیٰ خان ،جاوید حسین ، سابق چیئرمین سخاوت حسین وائس پریذنٹ، سید مصطفی عارف ڈپٹی جنرل سیکرٹیری عامل اشرف انفارمنشن سیکرٹیری مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ضلع گانچھے سے اخون محمد ابراہیم صدر، نثار عباس جنرل سیکرٹیری ، کاچو مبارک سینئر وائس پریذنٹ، وزیر غلام حسین، غلام حیدر ، علی شیر ،حوالدار عبدالکریم اور غلام مہدی کو وائس پریذنٹ ، کاچو اقبال کو ڈپٹی جنرل سیکرٹیری، آپو اقبال انفارمنشن سیکرٹیری اور ذاکر حسین آفس سیکرٹیری مقرر کر دیا گیا ہے۔

ضلع دیامر سے فدا اللہ ایڈووکیٹ کو صدر، سید آمان بھٹو کو جنرل سیکرٹیری ، میرا جان اور سیف اللہ کو سینئر وائس پریذنٹ، جمشید، محمد افضل، شیر زادہ ،غفار خان اور صاحب حق کو وائس پریذنٹ،احسان اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹیری، حفیظ اللہ ایڈووکیٹ انفارمنشن سیکرٹیری اور جانان آفس سیکرٹیری مقرر کر دئے گئے۔

ضلع استور سے عبد لحمید خان صدر، محمد علی جنرل سیکرٹیری ،ڈاکٹر محمد مظفر ریلے سینئر وائس پریذنٹ ، محمد شبیر بونجوی، شمش الدین، محمد موسیٰ ، سابق چیئرمین میونسل کمیٹی رمضان کو وائس پریذنٹ، آصف ایڈووکیٹ ڈپٹی جنرل سیکرٹیری، شمش الرحمان شمش انفارمنشن سیکرٹیری، الطاف حسین فنانس سیکرٹیری مقرہ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ضلع نگر سے حاجت علی صدر ، ذاکر حسین شیخ جنرل سیکرٹیری ، فدا حسین سینئر وائس پریذنٹ، احسان علی سکند رآباد، محمد اقبال سمائیر ، میرزا حسین ، غلام عباس ، محمد عباس کو وائس پریذنٹ ، غلام حسین تھول ڈپٹی جنرل سیکرٹیری، خادم حسین نفارمنشن سیکرٹیری اور منظور حسین کو فنانس سیکرٹیری مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی صدر نے تمام نو منتخب عہداداروں کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ کے اندر تمام اضلاع کے عہدیدار اپنے اپنے اضلا ع میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم کر ینگے۔ اُنہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اجازت سے ضلع عہدیداروں کا چناو کر دیا گیا ہے

باقی 3 اضلاع ضلع گلگت، ضلع ہنزہ اور ضلع غذر میں بھی ایک یفتے کے اندر عہدیداروں کا چناو عمل میں لایا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع غذر میں بہت اہم سیاسی اشخصاص پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے ہیں اُس کے بعد ضلع غذر میں ضلعی کابینہ کا چناو کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button