گلگت بلتستان

بجلی کا جنریٹر4مہینوں میں مرمت نہ ہونا ن لیگ ہنزہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ پاکستان عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ

ہنزہ ( بیور رپورٹ) پاکستان عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے مرکزی آفس علی آباد ہنزہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنزہ کے عوام کو اس سردی میں اندھیرے میں رکھنا گلگت بلتستان کی حکومت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے۔ ۔بجلی کا جنریٹر4مہینوں میں مرمت نہ ہونا ن لیگ ہنزہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ ہنزہ ایک جنریٹرکو بھی نہیں سنبھال پا رہی اور گڈ گورننس کی باتیں کرنااحماقانہ ہے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بجلی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائے گی اور پوری ہنزہ میں شٹر ڈون ہڑتال کیا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ 4ماہ سے تھر مل جنریٹر خراب ہونے بہانے سے اسلام آباد میں رکھا ہوا ہے اور چار ماہ سے حکومتی نااہلی کے باعث ٹھیک نہیں ہو پارہاہے ۔یاد رہے تھر مل جنریٹر چلانے کیلئے گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر جن کا تعلق بھی ہنزہ سے ہے ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور سینئر وزیر اکبر تابان کی باقدہ احکامات جاری کرنے کے باوجو د محکمہ برقیات ہنزہ تھرمل جنریٹر چلانے کا گوارہ ہی نہیں کرتے ہیں۔ تھرمل جنریٹر چلانے کے لئے اعلیٰ حکام کی جانب سے واضح احکامات جاری کرنے کے باوجود اسے نہ چلانے سے ایسا لگتا ہے کہ محکمہ برقیات ہنزہ کے سامنے ان کی کوئی اہمیت نہیں اور بالخصوص گورنرگلگت بلتستان میر غضنفر کی جو اس حلقہ سے منتخب ہوئے تھے ان کی محکمہ برقیات کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور احکامات کو مکمل نظر انداز کرنا اعلیٰ حکام کی تزلیل ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button