ثقافت

ہنزہ آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈز دینے کی تقریب منعقد

ہنزہ( اسلم شاہ +رحیم امان )ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل ہنزہ کے زیر اہتمام فن کاروں کے لیے لائف ٹائم ایچوائمنٹ ایوارڈ دینے کے لیے ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور میر محفل فداخان وزیر سیاحت گلگت بلتستان تھے تقریب میں ہنزہ بھر سے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو اُن کے خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم ایچوئمنٹ ایوارڈز دیئے گئے۔

موسیقی کے شعبے میں طویل عرصہ خدمات انجام خدمات انجام دینے انجام دینے پراستاد علی گوہر،استاد دادو خان،استاد عبدالکریم قتوشی،استاد گورل بیگ،ڈرامہ نگاری،زبان دانی،اور مزاحیہ خاکہ نگاری کے شعبے میں اہم خدمات کے اعتراف میں شیر باز کلیم کو، وخی ادب کے میدان میں میں اہم خدمات انجام دینے کے اعتراف میں نذیر احمد بلبل اور فضل الرحمن شیرین صدا، اور میوزک سکولوں کی معاونت اور گلگت بلتستان میں فن اور فنکاروں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد اور موسیقی کے فروغ کے لیے خدمات کے اعتراف میں ہاشو فاونڈیشن کے RMبلبل جان شمس کو ایوارڈ ز دئیے گئے۔

تقریب سے خظاب کرتے ہوئے اس تقریب کے مہمان خصوصی ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ لوگوں کو خوشیاں بانٹنے میں فن کاروں اہم کردار ہے اور جو قوم کو لوگوں خوشیاں بانٹے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے مذید کہاکہ ہنزہ کو پورے دنیا میں مشہور کرنے میں سب سے بڑا کردار فن کاروں کا ہے اور ہمارے کلچرل کو پورے دنیا میں مشہور کرنے میں ہنزہ کے فن اور فنکار کا بڑا حصہ ہے۔ہاشو فاونڈیشن نے گلگت بلتستان کے کلچرکو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اور ہم ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے تمام مطالبات کونسل کی عمارت سمیت تمام مطالبات پورے کئے جائینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت فدا خان نے کہا کہ ہنزہ سیاحت کا مرکز ہے اور ہم سیاحت کو فروغ دینے کے میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل اور ہنزہ کے مختلف اداروں سے ملکر گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کریں گے اور ہم ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل سے ملکر گلگت بلتستان کے دوسرے اضلاع میں میوزک سکولوں اور میوزک ٹرینگز کا اہتمام کریں گے۔

اس موقعے پر ہنزہ کے مختلف میوزک سکولوں کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا اس موقعے پر آغاخان کلچرل سپورٹ پروگرام التت ہنزہ میوزک سکول کے طلباء وطالبات نے خصوصی طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے سامیعن نے بہت سراہا ۔ آغاخان کلچرل سپورٹ پروگرام التت ہنزہ میوزک سکول اپنی نوعیت کا سکول ہے جہاں سے طلبا ء کے ساتھ طالبات بھی باقاعدگی کے ساتھ موسیقی کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button