ثقافت

ہنزہ میں روایتی تہوار گنانی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

ہنزہ(رحیم آمان، اسلم شاہ) ہنزہ کریم آباد میں ہنزہ کا روایتی تہوار گنانی روایتی جوش وخروش کے ساتھ بلتت فورٹ میں منایا گیا۔گنانی تہوار یوں تو ہر سال 21جون کو منایا جاتا ہے لیکن اس سال رمضان مبارک کی وجہ سے 14جولائی کو منایا گیا۔اس تہوار میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان، رانی عتیقہ، شاہ سلیم خان، وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال ا، ڈیپٹی سپیکر جعفراللہ سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے ہنزہ کے ساتھ ساتھ عمادین اور اکابرین نے بھی شرکت کی۔اس تہوار کا مرکز میر آف ہنز ہ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان تھے ۔

گزشتہ ادوار میں ریاست ہنزہ کے لوگ ہر سال روایتی اسلامی تہواروں کے علاوہ چند ثقافتی تہوار بھی اس ریاست کے میروں کی سر پرستی میں بہت ہی جوش و خرش کے ساتھ مناتے تھے۔کیونکہ یہ حسین تہوار سخت اور کھٹن زندگی کے باوجود یہاں کے لوگوں کے آپس میں ایک منفرد روحانی ہم آہنگی، عظیم اتحاد اور مسرت کو پیدا کر نے کا سبب بنتی تھیں۔

14-7-2016-2تاریخی اعتبار سے گنانی تہوار کے رسومات ہر سال ماہ جون کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے درمیان ہنزہ کے مسند خاص قلعہ بلتت المعرف اگائی کوٹ میں ادا کی جاتی تھی۔ان صدیوں پُرانے رسومات و دستورات کے مطابق جب جو کی فصل پک جاتی تھی تو اس کوہستانی ریاست کے حکمران المعرف تھم ہی سب سے پہلے اس فصل نو کو روایتی دھنوں کے پسں منظر میں اپنے وزیر و ادیگراکابرین کے ہمراہ تناول فرماتے تھے۔دراصل اس تہوار کو منانے کا مقصداللہ تبارک تعالیٰ کے حضور اقدس میں ہر سال فصل نو کی صورت میں عطا کی گئی تمام نعمتوں کا شکر ادا کرنا ہے۔تاکہ بارگاہ الٰہی میں جزبہ تشکر اکو شرف قبولت حاصل ہو اور اس وادی خوشی، خوش حالی اور اجناس کی فراوانی ہو۔اس موقعے پر رویت کو بر قرار رکھتے ہوئے میر آف ہنزہ کے بڑے شہزادے شاہ سلیم خان نے کھیت سے جوُ کے خوشیے لا کر اس رویتی تہوار کا آغاز کیا اور اس کے بعد ورایت کے مطابق تمام ہنزہ کے رسوم پورے کئی گئیں اس کے بعد قلعہ بلتت کے باہر رویتی انداز میں مختلف قبائل اور معززین کے ساتھ سیاحوں نے بھی رویتی رقص پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button