متفرق

گوریکوٹ جامع مسجد تنازعہ کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد، 10 نومبر تک تصفیہ کمیٹی اراکین کے نام جمع کرنے پر اتفاق

استور(سبخان سہیل)استور کے ضلعی ہیڈ کواٹر میں واقع جامع مسجد تنازعہ کے حوالے سے استور امن کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت وزیر بلدیات فرمان علی خان کے گوریکوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں استور امن کمیٹی کے ممبران محبوب علی خان، محمد شفاء،شمیر آحمد، محمد طارق، شیر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں فریقین کے کمیٹی ممبران کو بلایا گیا، اور اس دوران گوریکوٹ جامع مسجد کے حوالے سے گفت و شنید کے بعد دونوں فریقین نے امن کمیٹی استور کے اس اہم اقدام کو سرہاتے ہوئے امن کمیٹی کے ممبران کو مورخہ دس نومبر تک اپنی اپنی کمیٹی دینے کا بھی یقین دہانی کرایا ۔

اس موقعے پر وزیر بلدیات فرمان علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استور ایک پر امن ضلع ہے اس ضلع کی امن پوری گلگت بلتستان کے لیے ایک مثال ہے۔ گوریکوٹ جامع مسجد کے حوالے سے گوریکوٹ میں بریلوی ،دیوبندی، کا ایک تنازہ چل رہاتھا ہم نے اس تنازے کو مکمل ختم کرنے کے لیے آج دونو ں فریقن کے کمیٹی ممبران سے بات چیت کیا جس کے بعد دونوں فریقن کے لوگوں نے مسجد کے فیصلے کے حوالے سے استور امن کمیٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے دس نومبر تک کمیٹیاں بھی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ گوریکوٹ ضلع استور کا سب سے بڑا گاوں ہے اس گاوں کے لوگ انتہائی پر امن ہیں اس کی امن کو اور بھائی چارگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے استور امن کمیٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی،امن کمیٹی کے ممبرا محمد شفاء نے کہا کہ دونوں فریقین انتائی سنجدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ہمارے ساتھ اس مسجد کے فیصلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں استور امن کمیٹی نے ہمیشہ سے ضلعے کی امن کو برقرار رکھنے کے لیے دن رات تصبات سے بالا تر ہوکر کام کیا ہے جس کی واجہ سے الحمداللہ آج استور ایک پر امن ضلع ہے۔

اس موقعے پر سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی و ممبر امن کمیٹی استور محبوب علی خان نے کہا کہ جھگڑے اور تنازعے اس وقت جنم لیتے ہیں جب ایک دوسروں کی حقیقت کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔ دونوں فریقین کو آزادی حاصل ہے کہ وہ مسجد میں عبادت کریں ایک دوسروں پر کچڑا اچھلانے کے بجائے ایک دوسروں کو برداشت کریں تاکہ آپس میں اتفاق اتحاد قایم رکھا سکیں ہم سب مسلمان ہیں ایک قرآن، ایک نبی کے مانے والے ہیں، استور امن کمیٹی انشااللہ گوریکوٹ مسجد کا بہت جلد ایک اچھاحل تلاش کرے گا، جس سے دونوں فریقین کا مسلہ حل ہوگا ، میری گزارش ہوگی کہ آپ اتحاد اور اتفاق قائم رکھیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button