سیاست

دیامر یوتھ موومنٹ نے منگل کو چلاس شہر میں شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

چلاس(مجیب الرحمان)دیامر یوتھ موومنٹ کا ہنگامی اور اہم اجلاس چلاس شہر میں منعقد ہوا۔جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 8 نومبر منگل کے روز چلاس شہر میں ڈاکٹروں کی کمی،من پسند سٹیشنوں پر ڈیوٹی اور ہسپتال کے مسائل کے خلاف مکمل شٹر داؤن اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔دیامر یوتھ موومنٹ کے راہنماء شبیر احمد قریشی نے میڈیا کو بتایا کہ چلاس شہر کو جان بوجھ کر صحت کی سہولتوں سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ہسپتال کے اکثر ڈاکٹرز سیاسی حربے استعمال کر کے من پسند سٹیشنوں میں ہیں اور تنخواہیں چلاس سے لے رہے ہیں۔ضلعے کا اکلوتا اور اہم ترین ہسپتال بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔صوبائی حکومت علاقے کے مسائل سے چشم پوشی اختیار کر چکے ہیں۔کافی عرصے سے گائنی کالوجسٹ چائیلڈ سپیشلسٹ ،سائیکاٹرسٹ ،میڈیکل آفیسرز ناپید ہیں۔مزید عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت اور تعاون سے احتجاج جاری رہے گا اور دھرنے کے کے ایچ کی بندش ،بھوک ہڑتال اور دیگر آپشن پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا۔انکا کہنا تھا کہ چلاس شہر کی چوکوں چوراہوں میں اشتہارات بھی آویزاں کر دی گئی ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button